لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ریڈیو پر وزیر اعظم نریندر مودی کے مشہور
ماہانہ پروگرام 'من کی بات' پر مبنی کتاب 'من کی بات: ریڈیو پر سماجی
انقلاب' کا جمعہ کو اجراء کریں گی اور اس کی پہلی کاپی صدر جمہوریہ پرنب
مکھرجی کو پیش کریں گی۔کتاب کے اجراء کی تقریب
راشٹریہ پتی بھون میں منعقد ہوگی۔اس کتاب کا دیباچہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے تحریر کیا ہے، جس میں
انہوں نے لکھا ہے کہ " یہ کتاب وزیر اعظم نریندر مودی کے ذہن میں ہندوستانی
عوام اور خاص طور پر نوجوانوں سے بات چیت کرنے کا جو جوش ہے، اس کی بھرپور
عکاسی ہے۔